جرمی میں ایک فرم ہاؤس.ہنٹر کائی_شک فرم کے نام سے مشہور ہے.یہ فرم ہاؤس گھنے جنگل کے قریب ایک ویران اور سنسان جگہ پہ موجود ہے. 1920 میں یہاں ایک گروبر نامی ایک فیلمی رہتی تھی. فیملی کا سربراہ اندریز تھا. وہ اپنی بیوی ایزیلیا. اور بیٹی وکٹوریا اور ایک ملازمہ کے ساتھ وہاں رہتا تھا. یہ ان کی نئی ملازمہ تھی جس نے انہیں کچھ ہی عرصہ پہلے جوائن کیا تھا. سب جب اپنے کاموں پہ نکل جاتے تو وہ ذیادہ تر فرم ہاؤس میں اکیلی ہوتی تھی. ایک دن وہ اپنے کام میں مصروف ہوتی ہے کہ اچانک اسے آواز آنا شروع ہو جاتی ہے آواز اس کے سامنے والی دیوار سے آتی ہے.جیسے کوئی دیوار میں کچھ گاڑ رہا ہو. وہ اٹھ کر دیوار کے قریب جاتی ہے. یہ آواز دیوار کے اندر سے ہی آ رہی ہوتی ہے.آواز رک جاتی ہے.وہ بے یقینی سے دیوار کو دیکھتی ہے. اس کے پیچھے ٹیبل پہ رکھا گلدان اچانک سے گرتا ہے اور ریزہ ریزہ ہو جاتا.وہ پیچھے مڑتی ہے.سیڑیوں سے قدموں کی آواز آتی ہے جیسے کوئی سیڑھیاں چڑ رہا ہو. سیڑھیوں سے کچھ دور کھڑا کتا زور زور سے بھونکنا شروع کر دیتا ہے. وہ ڈری سہمی پیچھے دیکھے بغیر بیرونی دروزے کی ...
Comments