Zia Mohyddin ضیا محی الدین

... ضیا محی الدین کا تعارف 
ضیا محی الدین 20جون 1933ء کو فیصل آباد میں پیدا ھوئے . ان کے والد خادم محی الدین تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے .انہیں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ھونے کا اعزاز حاصل تھا . ضیا محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاھور سے گریجویشن کیا اور مزید تعلیم کے حصول کے لیے پہلے آتریلیا اور پھر انگلستان چلے گئے ، جہاں انہوں نے رائل اکیڈمی آف تھیٹر آرٹس سے وابستگی اختیار کی اور صدا کاری اور اداکاری کا سلسلہ شروع کیا . 1956ء میں وہ پاکستان واپس لوٹے لیکن جلد ہی ایک اسکالر شپ پر انگلستان واپس چلے گئے ، جہاں انہوں نے ڈائرکشن کی تربیت حاصل کی . 1960 میں جب ای ایم فوسٹر کے مشہور ناول اے پیسج ٹو انڈیا کو اسٹیج پر پیش کیا گیا تو ضیا محی الدین نے اس میں ڈاکٹر عزیز کا کردار ادا کر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی . 1962ء میں انہیں فلم لارنس آف عربیا میں کام کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے اس فلم میں بھی ایک یادگار کردار ادا کیا . بعد ازاں انہوں نے تھیٹر کے کئی ڈراموں اور ہالی وڈ . 
کی کئی فلموں میں کردار ادا کیے .
1970

 

میں ضیا محی الدین پاکستان آئے جہاں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ضیا محی الدین شو کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی کی . اس اسٹیج پروگرام نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے .
ضیا محی الدین نے ایک پاکستانی ’’ مجرم کون ‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ، لیکن وہ اس میدان میں کامیاب نہ ھو سکے . حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں پی آئی ائے آرٹس اکیڈمی کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا . اسی دوران انہوں نے نامور رقاصہ ناہید صدیقی سے شادی کر لی .
ضیا محی الدین نے پاکستان ٹیلی وژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل ، چچا چھکن ، ضیا کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے کے نام سر فہرست ہیں . وہ اپنی خوب صورت آواز میں اردو ادب کے فن پارے اپنی خوب صورت آواز میں پیش کرنے میں بھی اختصاص رکھتے ہیں .
سن 2004ء میں انہیں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ، جہاں وہ آج 
بھی خدمات انجام دے رھے تھے

 <script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1219449292558622"

     crossorigin="anonymous"></script>

 
 

Comments

Popular posts from this blog

Women's day 2023

horror story

Article 2020.