Posts

Showing posts from November, 2020

2020 motorway Article.

Image
 برمودا ٹرائی انیگل نشرح عروج  (اسلام آباد)  انسان کا شعور خزاں کے خشک پتوں کی طرح اس کے وجود سے چھڑ  کر زمین پہ بکھرتا جا رہا ہے اور عجیب بات تو یہ ہے وہی شعور انسان اپنے ہی قدموں تلے روند کر اسے ریزہ ریزہ کر رہا ہے.  کل ہی کی تو بات ہے کسی نے ایک فرشتے کو زندہ جلا دیا.  فرشتوں کے سامنے بہشت کو روند دیا گیا. خدائے مجازی کے سامنے  اس کی شریک حیات کو رسوا کیا گیا. سوچیں , خیال یہاں تک کہ وہم و گماں بھی منجمد ہیں اور خُزن,ملال,افسوس و تعجب سے یہ کہہ رہے ہیں کاش اللہ تبارک تعالٰی نے انسان کو عقل نہ عطا کی ہوتی. ہراسمنٹ کے قانون کو پاس ہوئے دس سال بیت گئے لیکن آج بھی تربیت گاہوں میں تربیت کار نئی نسل کی  تربیت ہراس کر کے کسی نئے ہی انداز میں کر رہے ہیں. وہ تربیت کار چاہیے یونیورسٹی کا پروفیسر ہو یا سینے میں قرآن لیے عالم دین. اپنی ہی نسل کے لیے نئے معاشرے کی تشکیل کیے جا رہے ہیں. کیا ان کی نسلیں آسمانوں پہ پروان چڑھیں گی؟؟ یا یہ لوگ اس گماں میں ہیں کہ موت کے بعد قرض صرف پیسوں کا ہوتا ہے جو ان کی نسل  یعنی کے ان کےوجود کا حصہ باآسانی چکا دے گی.ہر گز نہیں قرض تو آنسو بھی ہیں . قرض تو دھوکہ ب